اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد55 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد4000 سے تجاوزکر گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی55 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ اور
خیبرپختونخوا میں 17،17 جب کہ پنجاب میں 15 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ گلگت میں 3، بلوچستان ایک اور اسلام آباد میں بھی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔آج بروز منگل ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 109 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 95 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان 10، کشمیر 3 اور اسلام آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا جب کہ پہلی ہلاکت بھی ہوئی۔