چنیوٹ (آن لائن) حالات سے دلبرداشتہ ہو کر معمر بزرگ نے دریائے چناب کے پل سے چھلانگ لگا دی ریسکیو1122کی امداد ٹیمو ں نے لاش برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق گھریلو حالات سے تنگ آکر ساٹھ سالہ نامعلوم بزرگ نے دریائے چناب کے پہلے پل پر سے دریا میں چھلانگ لگا دی مقامی افرادنے وقوعہ کی اطلاع ریسکیو1122کو دی تو امدادی ٹیمیں بروقت پہنچ گئیں اور آپریشن کے بعد ریسکیو ٹیموں نے نامعلوم بزرگ کی لاش پانی سے نکال لی لاش کو ڈی ایچ کیو شفٹ کر دیا گیا۔