اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین کی شوگر ملوں پر چھاپے، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

datetime 6  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز پر چھاپہ ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نےتحریک انصاف رہنما جہانگیر ترین کے شوگر ملز پر چھاپہ مارا ہے ، بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار 20مارچ سے جہانگیر ترین کے دفاتر میں موجود تھے اس دوران انہوں نے ملک بھر میں لاک ڈائون ہونے کی وجہ سے گھروں میں بلا کر تحقیقات کیں ۔

حساس ادارے کی ٹیموں نےاہم ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس تمام صورتحال میں جہانگیر ترین نے اپنے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے اعظم خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میں دعویٰ کیا گیا ہے جہانگیر ترین کے الزامات کا نشانہ بننے والے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری بھی عہدے سےہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس سے متعلق جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا ۔ دعویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کیلئے معروف افضل ، اعجاز منیر سمیت پرویز عباس کا نام سامنے آیا ہے ۔ قبل ازیں جہانگیر ترین کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ چینی بحران پر مبنی رپورٹ سیاسی ہے جسے بنوانے میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا ہاتھ ملوث ہے ۔قبل ازیں ینی بحران پر مبنی رپورٹ سیاسی قرار دید ی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ روپورٹ کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کے پرنسل سیکرٹری اعظم خان کا ہاتھ ہے ، سبسڈی سے ملنے والی رقم جیب میں نہیں جاتی ، 3ارب کی ملنے والی سبسڈی سے پاکستان کا 30ارب روپے کا فائدہ ہوا ۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر میں چینی 67روپے کلو نہ دیتا

تو کرونا وائرس فنڈ میں 25کروڑ روپے کا فنڈ جمع کرواتا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کہناتھا کہ چینی بحران سے متعلق جو رپورٹ تیار کی گئی ہے وہ سیاست پر مبنی ہےجس میں اعظم خان ملوث ہیں ۔ وزیراعظم کے پرنسل سیکرٹری اعظم خان عمران خان کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

میں مسلسل وزیراعظم عمران خا ن کیساتھ رابطے میں ہوں اور ان کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہو ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے بنیادی سوالات کے جوابات نہیں دیئے ۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ گنے کی سپورٹ پرائس بڑھنے سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔180روپے سپورٹ پرائس سے ایکس ملز ریٹ 65 روپے بنتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…