ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس، اسکائپ کا بہترین فیچر صارفین کے لیے دستیاب

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)اس وقت جب دنیا بھر میں اربوں افراد کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلنے سے روکا جاسکے، ویڈیو کالز کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔مگر اس سے زیادہ فائدہ ایک ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو ہوا ہے اور مائیکرو سافٹ کی پراڈکٹ اسکائپ کے حصے میں کم ٹریفک آیا ہے۔حالانکہ اسکائپ اس وقت سے آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کررہی ہے

جب اسمارٹ فونز بھی متعارف نہیں ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق زوم کو حالیہ مقبولیت اس لیے ملی کیونکہ اس میں شیئرنگ میٹنگ کا فیچر موجود ہے جبکہ اس کا استعمال بہت آسان ہے، درحقیقت کچھ زیادہ ہی آسان ہے جس کے نتیجے میں اس میں سیکیورٹی خامیاں بہت زیادہ ہیں۔مگر ا اسکائپ نے جوابی وار کا فیصلہ میٹ نائو نامی فیچر کے ذریعے کیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے ایک فرد صرف 3 کلک کے ذریعے فری میٹنگ کو شیئر کرسکتا ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میزبان یا ہوسٹ کو اس کے لیے اسکائپ انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔اس کے لیے ویب سائٹ پر جاکر فری کانفرنس کال کی سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، جس کے بعد لوگوں کو ایک لنک یا شیئر بٹن کے ذریعے انوائٹ کیا جاسکتا ہے۔جن لوگوں کو انوائٹ کیا جائے گا، اگر ان کے پاس اسکائپ انسٹال ہوگا تو ہو کال کو براہ راست اپلیکشن میں اوپن کرسکیں گے، اگر ایسا نہیں تو کروم یا کسی بھی برائوزر پر ویب کلائنٹ پر کال کا حصہ بننا ممکن ہوگا۔اسکائپ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے صارفین کو اس فیچر کی یقین دہانی کرائی گئی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…