بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس ،گھر بیٹھے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان میں اوبر نے شہریوں کیلئے شاندار سروس متعارف کرا دی

datetime 3  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رائیڈ شیئرنگ سروس اوبر نے پہلی بار پاکستان میں اپنی ڈیلیوری سروس کو لاہور اور اسلام آباد میں متعارف کرادیا ہے۔ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ یہ سروس نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھروں تک محدود کروڑوں پاکستانیوں کو معاونت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں کووڈ 19 کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر راشن، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کو گھروں تک محدود شہریوں تک پہنچانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے،اس مقصد کے لیے اوبر ڈیلیوری نے رائیڈ شیئرنگ سروس کے پارٹنر ڈرائیور کے ذریعے آرڈرز کی گھروں تک ڈیلیوری کو ممکن بنارہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام سے موجودہ صورتحال میں معاشی طور پر پریشان ڈرائیورز کو بھی آمدنی کے حصول کا موقع مل سکے گا۔کمپنی کی جانب سے ان ڈرائیورز کے تحفظ کے حوالے سے حفاظتی اور صفائی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ اقدامات مقامی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہوں گے اور ڈیلیوری سروس کی دستیابی بھی انتظامی اجازت پر منحصر ہوگی۔اوبر پاکستان کے جنرل منیجر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بنیادی ضروریات کی اشیا گھروں تک پہنچانے کے لیے اوبر ڈیلیوری کا آپشن ایپ میں دیا جارہا ہے، ہم اپنی سروسز سے لوگوں کو کچھ سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں اور وائرس کی روک تھام کے لیے حوالے سے اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…