ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

مشقیں جمع کرانے کا معاملہ،اوپن یونیورسٹی نے بڑ ی سہولت فراہم کردی

datetime 2  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 15۔ریجن)ایبٹ آباد ٗ بہاولپور ٗ ڈی جی خان ٗ ڈی آئی خان ٗ فیصل آباد ٗ گجرانوالہ ٗ اسلام آباد/راولپنڈی ٗ کراچی ٗ لاہور ٗ میرپور ٗ ملتان ٗ مظفرآباد ٗ پشاور ٗ کوئٹہ اور رحیم یار خان(کے طلبہ و طالبات کو ایل ایم ایس)لرننگ مینجمنٹ سسٹم(کے تحت مشقیں آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

بی ایس)چار سالہ پروگرام(ٗبی ایڈ)چار سالہ پروگرام ( تمام ماسٹر پروگرامز)ماسوائے ایم اے اردو ٗ اسلامیات ٗ مطالعہ پاکستان ٗ عربی( ٗ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں اِن ریجنز سے داخل طلبہ و طالبات کو مشقیں آن لائن جمع کرانے کے لئے بذریعہ ایس ایم ایس پاس ورڈ اور صارف نام ارسال کئے جاچکے ہیں۔طلبہ aaghi.aiou.edu.pkپر لاگ ان ہوکر اپنی مشقیں 15۔اپریل تک آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔لاگ اِن ہونے کے بعد Student Quick Manualپر کلک کرکے پی ڈی ایف فائل ڈائون لوڈ کرلیں جس میں مشقیں جمع کرانے کا طریقہ Step by Stepدرج ہے۔علاوہ ازیں بی اے/بی ایڈ ٗ بی ایس)چار سالہ(ٗپی جی ڈی اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں ملک بھر سے داخل طلبہ و طالبات آخری اسائنمنٹ کی تاریخ) 15۔اپریل(تک مشقیں اپنے ٹیوٹرز کو بذریعہ پوسٹ آفسسز ارسال کراسکتے ہیں۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق طلبہ کو گھروں تک محدود رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹی میں علمی و تحقیقی سرگرمیاں معطل کی جاچکی ہیں۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی ملک بھر میں موجوداپنے 14۔لاکھ طلبہ و طالبات کوآن لائن سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھارہی ہے۔ سمسٹر بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز)بی اے/بی بی اے/بی ایس/اے ڈی ای/اے ڈی سی/بی ایڈ/ایم ایڈ/پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر آن لائن فراہم کردئیے ہیں۔تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی ورکشاپس کی آن لائن انعقاد کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے ٗ اس حوالے سے ختمی فیصلہ کچھ دنوں میں متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…