ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

امدادی رقم کی تقسیم میں وفاق رکاوٹ بن گیا، سندھ حکومت نے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 1  اپریل‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مستحقین کو امدادی رقم کی تقسیم میں وفاق رکاوٹ بن گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دن سے وفاقی اداروں سے ڈیٹا شیئرنگ سے متعلق متعدد بار رابطہ کر چکے تاہم نادرا اور پی ٹی اے ڈیٹا شیئر کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مستحق افراد کی رجسٹریشن کا میکنزم تیار کر چکی ہے اور فی گھر 3 ہزار روپے کی امدادی رقم منتقل کرنا چاہتی ہے۔مرتضی وہاب نے واضح کیا کہ سندھ میں کہیں بھی گڈز ٹرانسپورٹ کی بندش نہیں اور نہ کوئی پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی ضروری اشیاء اور پورٹ سے سامان کی ترسیل مستقل جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی ترجمان کی لاعلمی قابل افسوس ہے، فردوس عاشق اعوان کو چاہیے الزام تراشی سے گریز کریں۔ترجمان سندھ حکومت نے پورٹ بند ہونے کے وزیراعظم کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی بندش کے بیانات سے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خدارا ایسے وقت میں نفرت انگیز بیانات سے اجتناب برتا جائے۔سندھ حکومت کی جانب سے ضروری اشیاء کی ترسیل اور پیداوار پر رکاوٹ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…