منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بنوں میںکرونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض تڑپ تڑپ کر ہسپتال میں چل بسا جانتے ہیں جاں بحق ہونے والا شخص کس نیک کام سے بنوں پہنچے تھے ، جانئے

datetime 31  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (این این آ ئی)ضلع بنوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض تڑپ تڑپ کر ہسپتال میں چل بسا ،انتقال کرنے والے 74سالہ مریض سید نواز خا ن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوجانے کے بعد جب خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر لواحقین کے مطابق اُنہیں کسی قسم کی طبی امداد نہیں دی گئی یہاں تک کہ معلج اُن کے قریب تک نہیں گئے اور اعلیٰ الصبح اُن کا انتقال ہوا وہ 20 مارچ کو

تبلیغی جماعت کراچی سے بنوں پہنچے تھے جہاں پر ان کے ٹیسٹ کئے گئے جو کہ مثبت آ ئے اور انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مندیو خاص میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت خان اور ان کے چند رشتہ داروں نے شرکت کی، مرحوم کو تمام اختیاطی تدابیر کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا کرونا وائرس پھیلائوکے پیش نظر ضلع بنوں کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا ہے بازاروں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے دستے تعینات کئے ہیں علاقہ سوکڑی حسن خیل اور علاقہ مندیو کو سیل کر دیا گیا ہے انتظامیہ کی طرف سے ان کے مندیو اور سوکڑی حسن خیل میں جراثیم کش ادویات کی سپرے کرادی ہے اسی طرح وہاں کے لوگوں کی سکرننگ بھی کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کی طرف سے عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے تا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے تدارک کو ممکن بنایا جا سکے بنوں میں کورونا وائرس کے دو کیسز کی رپورٹ آنے اور ایک متاثرہ شخص کی جاں بحق ہونے کے بعد عوام نے گھروں میں خود کو قرآنٹین کرلیا شہر میں لاک ڈائون کے باعث تمام تجارتی مراکزبند ہیں صرف شہر کی سڑکوں پر پولیس نظرآرہی ہے شہر میں سناٹا سا چھا گیا ہے مساجد میں نمازیوں کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے بنوں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے اور ایک مریض کی ہلاکت کے بعد علاقے کا لاک ڈاؤن سخت کر دیا ہے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایت پر علاقے میں نکل حرکت محدود کرنے کے لئے جگہ جگہ چیک پوائنٹس قائم کئے گئے سٹی،کینٹ اور رورل سرکل میں لاک ڈاون کو مزید سخت کردیا گیا ہے،شہر کو داخل ہونے والے راستوں اور متاثرین کے گھروں کے آس پاس 10 مزید ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…