ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

رائے ونڈ عالمی تبلیغی مرکز میں مقیم 292غیر ملکی مہمانوں کو پنڈال سے قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا 

datetime 31  مارچ‬‮  2020 |

رائے ونڈ ( این این آئی )رائے ونڈ عالمی تبلیغی مرکز میں مقیم 292غیر ملکی مہمانوں کو پنڈال سے قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا ،شہرمیں سکریننگ کا عمل جاری ہے ،منفی رزلٹ کے حامل سینکڑوں افراد کو ان کے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق عالمی تبلیغی مرکز میں 27افراد کے کرونا وائرس مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے تبلیغی اجتماع حویلی میں قرنطینہ سنٹر قائم کردیا ہے

جہاں 292غیر ملکی مہمانوں کو منتقل کردیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید کے مطابق متعددافراد کو کالا شاہ کاکو بھی منتقل کیا گیا ہے جن افراد کے رزلٹ منفی آئے ہیں انہیں ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے،تبلیغی اجتماع حویلی میں مقیم تمام افراد کیلئے کھانے کا انتظام بھی کیا جارہا ہے ۔ اے سی رائے ونڈ کے مطابق رائے ونڈ شہر میں موبائل ہیلتھ وین کے ذریعے شہریوں کی سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے پہلے مرحلے میں 35افراد کی سکریننگ کی گئی ہے جنکے رزلٹ آنے کے بعد انتظامیہ مزید اقدامات کیلئے فیصلے کریگی ۔رائے ونڈ شہر کے داخلی ،خارجی راستوں پر ناکے لگا دئیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…