جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

انتہائی افسوسناک خبر ! کرونا وائرس کا ایک اور مریض کا انتقال کر گیا

datetime 31  مارچ‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں کورونا وائرس سے ایک اور شہری انتقال کرگیا،جس کے بعد سندھ میں کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد7ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کراچی میں کرونا وائرس میں مبتلا شہری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 70 سالہ شہری کو گزشتہ روز اسپتال لایاگیا تھا۔صوبائی وزیر نے بتایاکہ مریض مختلف بیماریاں لاحق تھیں ،

کوروناوائرس لوکل ٹرانسمٹ ہوا، مریض کے انتقال کے بعد رپورٹ سے کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔وزیر صحت نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد7ہوگئی ہے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق سندھ میں 61 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہو گئی ہے جب کہ 41مریض بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 294 اور حیدرآباد میں 14 نئے کیسز کے بعد تعداد 57 ہوگئی ہے۔وزیر صحت نے بتایا کہ حیدرآباد میں کرونا متاثرین کو مکمل انتظامات کے ساتھ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، جنھیں رپورٹ منفی آنے تک زیر علاج رکھا جائے گا، اب تک سندھ میں 41 کرونا متاثرہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی میں ضلع جنوبی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں 56 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، ضلع کے اندر سول لائن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، 56 میں سے 30 مریضوں کی ٹریول ہسٹری ہے جب کہ 26 مقامی منتقلی کے کیسز ہیں۔ ضلع میں کرونا سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گارڈن اور صدر میں 5، 5 کیس، آرام باغ میں ایک کیس رپورٹ ہوا، لیاری سے کرونا وائرس کے 3 مریض رپورٹ ہوئے، جب کہ ضلع غربی میں کرونا وائرس کے 7 مریض سامنے آئے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…