اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر دی گئی،شہر میں میں چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل تیز کرتے ہوئے گاڑی میں میں دو سے زائد افراد کے سفر کرنے اورغیر ضروری گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ساتویں روز بھی جزوی لاک ڈاؤن رہا، شہر بھر کی مارکیٹس، شاپنگ مالز، بڑی اور چھوٹی دکانیں بند رہیں، غیر ضروری گھروں سے نکلنے پر پابندی رہی،
جزوی لاک ڈاؤن کے باعث اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ کو مکمل طور پر بند کیا گیا،صرف دودھ دہی، کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کھلے رکھے گئے ہیں، شہر بھر میں چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں کوروان وائرس سے متاثرہ علاقے بارہ کہو، رمشا کالونی اور شہزاد ٹاؤن کو مکمل سیل کر دیا گیا،جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لئے پاکستان آرمی، رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار خدمات سرانجام دیتے رہے۔