پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

سکھر میں مزید 44 غیر ملکیوں کو تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کردیا گیا، تبلیغی مرکز میں غیر ملکیوں کی تعدادمزید بڑھ گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2020 |

سکھر (این این آئی)سکھر میں مزید 44 غیر ملکیوں کو تبلیغی مرکز میں قرینطینہ کردیا گیا، تبلیغی مرکز میں غیر ملکیوں کی تعداد 68 ہوگئی تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے سکھر شکارپور روڈ پر واقع تبلیغی مرکز جسے قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے میں مزید 44 غیر ملکیوں جن کا تعلق انڈونیشیا، تیونس، نائجیریا، افغانستان اور دیگر ممالک سے ہے کو کورنٹائن کردیا ہے اس طرح تبلیغی مرکز کے قرنطینہ سینٹر میں غیر ملکیوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے جن غیر ملکیوں کو آج کورنٹائن کیا گیا ہے وہ سندھ کے مختلف علاقوں

میں تبلیغ پر آئے ہوئے تھے اور آج جیسے ہی وہ واپس پہنچے تو انتظامیہ نے انہیں کورنٹائن کردیا جبکہ گذشتہ روز بھی 24 غیر ملکیوں سمیت تبلیغی مرکز میں موجود تمام افراد کو کورنٹائن کردیا تھا تبلیغی مرکز کو انتظامیہ نے مکمل طور پر سیل کردیا ہے اور وہاں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی ہے انتظامیہ کے مطابق تبلیغی مرکز میں موجود ملکیوں اور غیر ملکیوں سمیت موجود تمام افراد کی اسکریننگ کی جائے گی اور ان کے ٹیسٹ لیے جائیں گے جو کراچی بھجوائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…