منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس مزید 3پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا ، کیسز کی تعداد بھی 1500سے تجاوز

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج بروز اتوار اب تک ملک میں مجموعی 3 اموات اور 46 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، نئے کیسز میں 12 سندھ سے، 8 خیبر پختونخوا سے، 4 آزاد کشمیر سے، 5 گلگت بلتستان سے اور 4 اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ پنجاب سے بھی 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل جیو کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت سندھ کی ترجمان نے صوبے میں کورونا سے

متاثرہ دو مزید افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے۔کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے بھی ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی اسپتال میں داخل ہونے والے سردار الیاس خان انتقال کر گئے ہیں۔سید ظہر الاسلام نے بتایا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کےساتھ تھے، تبلیغی جماعت کے باقی 10 افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے سردار الیاس خان کے بھتیجے خالد سلیم کا کہنا ہے کہ دو دن سے گھروں میں ہیں لیکن انتظامیہ نےکورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔کے پی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بھی صوبے میں 8 نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔چند روز قبل لوئر دیر کے علاقے مدینہ آباد زیارت تالاش گاؤں کی خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی جس کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے زیارت تالاش گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔ایبٹ آباد میں ہونے والی ہلاکت کے بعد کے پی میں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں بھی 5 افراد وبا کے باعث جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، بلوچستان، سندھ اور گلگت میں بھی ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے۔پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ 31 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 5 کا پنجاب سے ہے جب کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی 2، 2 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…