ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کشمیریاں، مجسٹریٹ کالونی اور ڈھوک پراچہ کومکمل سیل کردیا گیا

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظراور متعدد کیس سامنے آنے پر صادق آباد کے علاقے ، ڈھوک کشمیریاں، مجسٹریٹ کالونی اور ڈھوک پراچہ کومکمل سیل کر دیا ہے اس موقع پر ایس پی راول ڈویڑن رائے مظہر اقبال کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تمام علاقے میں ہر قسم کی نقل و حرکت بند کروا دی گئی

مذکورہ یونین کونسلوں کے تمام داخلی راستوں پر رینجرز اور پولیس تعینات کر دی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے علاقے کی مساجد میں بھی میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی اور خبردار کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ان سیل کئے گئے علاقوں میں جراثیم کش اسپرے اور صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ایس پی راول نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہمیں اس فریضہ کو انتہائی حوصلہ سے سرانجام دینا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس افسران شہریوں سے خوش اخلاقی اور تحمل سے پیش آئیں اور انہیں گھروں میں رہنے کی تلقین کریں،پولیس نے سیل شدہ علاقوں میں فوری طور پر پکٹنگ کر کے تمام آمدورفت کو مکمل طور پر بند کر دیا،اس دوران پولیس موبائل اور مساجد سے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی گئی،شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کریں ماسک اور گلوز کا استعمال یقینی بنائیں اور غیر ضروری میل جول سے پرہیز کریں، پولیس نے موبائل سے اعلانات کر کے علاقہ مکینوں کو ہدایات جاری کی،راولپنڈی پولیس جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بھی تمام تر وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…