جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قومی کرکٹرزکیلئے خوشخبری، پی ایس ایل سمیت چار لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کی غیرملکی لیگ میں شرکت کے سلسلے میں این او سی حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی جس کی بدولت اب وہ چار بین الاقوامی لیگز میں شرکت کرسکیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے 57ویں اجلاس کے بعد اس پالیسی کی منظوری دی گئی جس کی بدولت اب پاکستانی کرکٹرز پی ایس ایل سمیت 4بین الاقوامی لیگز میں شرکت کر سکیں گے۔

پالیسی کے تحت کھلاڑی کی جانب سے این او سی کی درخواست پر ابتدائی کارروائی شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ یا ٹیم مینجمنٹ کو کرنی ہو گی اس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کھلاڑی کے ورک لوڈ سمیت تمام امور کا جائزہ لے کر درخواست کا جائزہ لیں گے۔بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہیڈ کوچ یا ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ممنظوری کے باوجود بھی درخواست کی حتمی منظوری کا اختیار دنیا بھر کے بورڈز کی طرح پی سی بی چیف ایگزیکٹو کے پاس ہو گا۔ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو بھی این او سی کی منظوری کے لیے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ کرنا ہو گا اور ایسوسی ایشنز کی منظوری کے بعد ہی یہ اس درخواست کو مزید کارروائی کے لیے بالترتیب کرکٹ آپریشنز اور چیف ایگزیکٹو کے پاس بھیجا جائے گا۔بورڈ نے اس کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی بورڈ نے این او سی کے حصول کے لیے شرائط عائد کردی ہیں۔پی سی بی کے مطابق این او سی حصول مذکورہ کھلاڑیوں کو قومی ون ڈے اور ٹی20 ٹورنامنٹس کے لیے دستیابی لازمی ظاہر کرنا ہو گی۔آئی سی سی قوانین کے تحت ریٹائر یا کرکٹ کی سرگرمیوں میں غیرسرگرم کھلاڑیوں کو بھی غیرملکی لیگز میں شرکت کے لیے پی سی بی کا این او سی درکار ہو گا۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اس پالیسی کو جامع اور متوازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سمیت ان کی قومی اور بین الاقوامی مصروفیات کو ترجیح دی لیکن اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو اضافی کمائی اور دنیا بھر میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی فراہم کیا تاہم پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے واضح کیا کہ کسی بھی کھلاڑی کو انجری کے خدشے یا قومی و بین الاقوامی مصوروفیات کے پیش نظر بورڈ کو این او سی منسوخی کا مکمل اختیار ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…