اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

ملک بھر میں کرونا وائرس کے 12 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز،پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کرونا کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ

datetime 28  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز ہیں۔معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل

کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد وشمار بھی پیش کیے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کورونا وائرس کیحوالے سے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ملک میں کورونا کے حوالے سے کونسا ٹیسٹ مستند ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہدایت نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کن لوگوں کو ٹیسٹ ترجیحی بنیادوں پر کروانا چاہیے اور کن کو نہیں کروانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1408 ہے، 11 اموات ہوچکی ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا کے 12ہزار 218 مشتبہ کیسز ہیں جبکہ مرض سے 25 افراد مکمل طور پر صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ 490، سندھ میں 457، خیبرپختونخوا میں 180، بلوچستان میں 133 اور آزاد کشمیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 173 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…