بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

تاریخ میں پہلی بار فیصل مسجد میں مختصر نمازیوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی، خطیب مسجد کی روتے ہوئے رقت آمیز دعا

datetime 27  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) کورونا وائرس کے باعث سخت حفاظتی اقدامات کے تحت تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی سب سے بڑی فیصل مسجد میں صرف تین درجن نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مساجد میں بڑے اجتماعات روکنے کے نوٹیفکیشن کے بعد فیصل مسجد جانے والے نمازیوں کو پولیس کی جانب سے واپس بھیج دیا گیا۔ مسجد کی انتظامیہ اور میڈیا کے نمائندگان جن کی تعداد تین درجن کے لگ بھگ تھی انہوں نے فیصل مسجد میں فاصلے پر کھڑے ہو کر نماز جمعہ ادا کی۔ اذان کے بعد

خطیب نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کے بارے میں مختصر اردو بیان دیا اور عربی خطبے کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر خطیب مولانا ضیاء الرحمان نے رو رو کر اللہ تعالیٰ سے کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا کی۔ادھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نماز جمعہ پر پابندی کے نوٹیفیکیشن کے باجود بھی اسلام آباد بھر میں پولیس نمازیوں کو مساجد میں داخل ہونے سے روکتی رہی۔ اکثر مقامات پر پولیس اور شہریوں کے درمیان تکرار معمول بنی رہی، لال مسجد میں بھی چند درجن افراد ہی نماز ادا کر سکے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…