بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

کرونا وائرس کے باعث انڈر ٹرائل قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

datetime 27  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے انڈر ٹرائل قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔جمعہ کو راجہ محمد ندیم ایڈوکیٹ نے نایاب گردیزی ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی جس کے متن میں درج ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی کا حکم اختیارات سے تجاوز ہے۔

ہائی کورٹ نے از خود اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قیدیوں کہ رہائی کے احکامات دیئے جب کہ انڈر ٹرائل قیدیوں کو رہا کرنے سے متعلق پالیسی بنانا حکومت کا اختیار ہے۔درخواست میں درج ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ریاست کے تین ستون کے نظریے کی خلاف ورزی ہے، جتنے اختیارات سپریم کورٹ کے پاس ہیں اتنے ہائی کورٹ کے پاس نہیں۔ہائی کورٹ کا حکم قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلوں اور آرٹیکل 10 اے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہاگیاکہ عدالت عالیہ 400کے قریب انڈر ٹرائل ملزمان کو رہا کرنے کا حکم 20 مارچ کو دیا تھا اور سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اس حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ ہائی کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے معمولی سزا کے قیدیوں کو رہا کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کو ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ایسے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے جن کی سزا سات سال سے کم ہے اور ان کی وجہ سے معاشرے میں کوئی شریا برائی پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔ایسے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم بھی دیا گیا کہ جو معمولی جرمانوں یا لڑائی جھگڑے کی سزا قید کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ہائی کورٹ نے قیدیوں کو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ جو قیدی اپنے مچلکے جمع نہیں کرواسکتے حکومت خود ان کے مچلکے جمع کروائے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…