اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان آرڈیننس فیکٹری روزانہ کی بنیاد پر 25ہزار فیس ماسک اور 10ہزار سینٹائزر بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا کیخلاف جنگ میں جہاں عوام اور حکومت ایک پیج پر ہیں وہیں افواج پاکستان نے بھی میدان سنبھال لیا اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے
پاکستان کی مایہ ناز اسلحہ ساز فیکٹری پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے ہنگامی حالات میںروزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار فیس ماسک اور 10 ہزار لیٹر سینیٹائیزر بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔وزارت دفاعی پیدوار کی جانب سے ریلیز کردہ پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ماسک بنانے کیلئے اسپیشل کپڑا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ عوام کی صحت بہتر طور پر محفوظ کیاجا سکے ۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز میں ایک فیکٹری ’’Clothing Factorty‘‘ کے نام سے ہے جو افواج پاکستان کیلئے یونیفارم سمیت دیگر کپڑے کا سامان بنان کیلئے مختص ہے ۔ واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے یہ اعلان کیا تھا کہ تمام کاروباری حضرات اور فیکٹریز سے درخواست کی گئی تھی کہ جو بھی ماسک اور سینیٹائیزر بنائے گاہم اس کیساتھ مکمل تعاون کریں گےاور ہر طرح کی سہولت اور مدد فراہم کی جائے گی ۔