لاہور (آن لائن) واپڈا ٹاؤن کے ایک گھر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کی غفلت بتائی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاندان کے ایک 22 سالہ نوجوان میں 22 مارچ
کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جسے میو ہسپتال منتقل کیا گیا اور جب اس کے اہل خانہ کے لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں بھی کرونا وائرس پایا گیا، ان تصدیق شدہ مریضوں میں دو بھائی، دو بہنیں اور ان کی والدہ شامل ہیں۔ جنہیں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔