اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے اور شہریوں کے لئے تحفظ کے انتظامات کے سلسلے میں حکومت، وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات نظرانداز،کاروباری و تجارتی مراکز میں دکانات، سٹورز کھلے رہے۔
صفائی کے ناقص انتظامات،دکاندار اور سٹاف کے ماسک نہ پہننے کا انکشاف۔دکاندار اور سٹاف اپنی مرضی سے کام کرتے دیکھے گئے جبکہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ غائب رہی۔ مختلف سیکٹروں کے اندر مارکیٹوں میں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں عروج پر۔ ناقص صفائی انتظامات اور ماسک کا استعمال نہ کرنے پر شہریوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی دکاندار بھی پریشانی کا شکار ۔عامر مارکیٹ،روخ افزاء،گلشن مارکیٹ،الحبیب مارکیٹ،ستارہ مارکیٹ،گول مارکیٹ،۔جان مارکیٹ،کھڈامارکیٹ،سیدپور، آبپارہ نیو مارکیٹ۔ آبپارہ،میلوڈی، کیفے ارم سمیت دیگر کاروباری و تجارتی مراکز میں سرگرمیاں جاری ہیں، ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مقامی پولیس اہلکار وقفے وقفے سے مارکیٹوں کا وزٹ کرکے دکانیں بند کرنے کا کہہ کر چلے جاتے ہیں۔