بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ، بہارہ کہو مکمل سیل کر دیا گیا، شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی، پاک فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا

datetime 25  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے علاقے بارہ کہو میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث بارہ کہو کو مکمل سیل کرتے ہوئے شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ علاقے کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد کی گئی ہے،

شہریوں کو گھروں میں رہنے کے متعلق اعلانات بھی کئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد، پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ بارہ کہو کے علاقے کوٹ ہتھیال میں 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر کوٹ ہتھیال کی دو مساجد کو سیل کر کے کوٹ ہتھیال کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا تھا بعداازاں بارہ کہو میں مزید سات کیس سامنے آنے پر بارہ کہو کا مکمل علاقہ سیل کر دیا گیا یے، بارہ کہو کے داخلی و خارجی راستوں پر پاک فوج، پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں تعینات کر کے کسی بھی شہری کو اندر اور باہر آنے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو راشن کی ترسیل یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں دوکانداروں کے لئے انتظامیہ کی جانب سے جاری ایس او پیز کے تحت بارہ کہو کے اندر دوکانیں کھلی رہیں گی اور انتظامیہ کی نگرانی میں گاڑیوں میں راشن دوکانوں تک پہنچایا جائے گا جہاں سے شہری اپنے گھروں کے لئے راشن خرید سکیں گے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…