منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس، غیر ضروری افراد اسلام آبا د میں داخل نہیں ہو سکیں گے، داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے طلب

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے وفاقی دارالحکومت میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔آئی جی اسلام آباد عامر ذوا لفقار نے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے رونا وائرس سے گھبرانا نہیں لڑنا ہے نعرے کے ساتھ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،

وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں غیر ضروری افراد کے داخلہ کو بھی روکنے کے لئے ناکوں پر سختی بڑھا دی ہے۔ پولیس نے پارکوں میں بیٹھے شہریوں کو بھی گھروں میں بیھٹنے کی ہدایات دیں اور پارکس خالی کروانے شروع کر دیئے۔ اس موقع پر پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔آئی جی اسلام آباد عامر ذوا لفقار نے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بھارہ کہو کو ہر طرح کی نقل و حرکت کے لئے سیل کر دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی سینئر افسران کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے ۔بھارہ کہو کاعلاقہ اٹھال مکمل سیل کردیاگیا۔اٹھال جانیوالے تمام راستوں پر پاک آرمی کے جوان تعینات کردئیے گئے ہیں۔اٹھال سے کرونا وائرس کے چند یوم قبل تیرہ مشتبہ افراد ہسپتال منتقل کئے گئے تھے۔حکومت نے طے کر رکھا ہے کہ جس علاقہ سے کرونا وائرس کا شکار سامنے آیا اس علاقہ کو لاک ڈاؤن کیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…