کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے بعد لوگوں کو کشمیریوں کی حالت زار کا احساس دلا دیا۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس پر کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار عمل درآمد کروا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں
اداکار فیصل قریشی کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ابھی تو صرف لاک ڈاؤن چل رہا ہے، سوچو وائی فائی نہ ہو، بجلی نہ ہو، اپنی مرضی سے نماز نہ ادا کر سکیں، کھانا نہ پکا سکیں سوچو۔اداکار نے لکھا کہ ابھی ایک امید ہے کہ بہت جلد سب ٹھیک ہو جائے گا، پر ہمارے کشمیری بہن بھائی، کبھی ان کا بھی سوچو۔