جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ارکان پنجاب اسمبلی نے ایک ماہ کی تنخواہ کرونا ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے کہنے پر ’’حکومت پنجاب کورونا ایمرجنسی فنڈ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

سپیکر، ڈپٹی سپیکر سمیت تمام ارکان اسمبلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 16 سے 22 کے افسر اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ اس فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ اس سلسلے میں سپیکر نے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، راہ حق پاکستان اور آزاد امیدواروں کے پارلیمانی لیڈروں اور پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہوں سے رابطہ کر کے تنخواہ جمع کروانے کے حوالے سے مشاورت کی۔ تمام پارٹیوں نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کے اس فیصلے کو بھرپور طور پر سراہتے ہوئے اس کی حمایت کی اور اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ جمع کروانے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔ سپیکر نے ن لیگ کے ملک ندیم کامران، چودھری اقبال گجر، رانا محمد اقبال، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، عطاء تارڑ، پیپلزپارٹی کے سید حسن مرتضیٰ، راہ حق پاکستان کے محمد معاویہ و دیگر سے مشاورت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پنجاب کو اس موذی وبا سے بڑا خطرہ ہے لیکن احتیاطی تدابیر سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، اس وقت سیاست نہیں متحد ہو کر کورونا سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام میں بھرپور آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…