پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

فنانشل ایکشن ٹاسک فور س کے صدر کو خط، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرنے کا مطالبہ، پاکستان کے مکمل لاک ڈاؤن بارے بھی اہم بات کر دی گئی

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر کو خط لکھ کر ایف اے ٹی ایف کے صدر سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے پہلے پاکستان کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی پھیلاو سے پاکستان کی معیشت کو لاحق خطرات کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کے نتیجے میں کرونا وائرس کسی بھی ریاست کے کنٹرول سے باہر ہوسکتی ہے، کرونا وائرس کی خدشات کو مدنظر رکھکر ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام فوری طور پر خارج کیاجائے۔ سینیٹررحمان ملک نے کہاکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی کرونا وائرسی کو وبائی مرض قرار دے چکی ہے، عالمی برادری اس مہلک کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم معاشی پابندیاں اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف کوششوں میں یقینا رکاوٹ بنیں گی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کرونا وائرس کے نتیجے میں صنعتیں بند و پاکستان کے بڑے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں روک گئیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان جلد ہی مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیطرف جا سکتا ہے، ایف اے ٹی ایف فوری طور پر اپنا گرے لسٹ معطل کرکے کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…