جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

شہباز تتلا قتل کیس‘ایس ایس پی مفخر عدیل اور اسد بھٹی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع 

datetime 21  مارچ‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) عدالت نے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلا قتل کیس میں گرفتارایس ایس پی مفخر عدیل اور اسد بھٹی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی ۔شہباز تتلہ اغوا اور قتل کیس میں گرفتار ایس ایس پی مفخر عدیل اور اسد بھٹی کو سخت سکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔شہباز تتلہ کے وکیل فرہاد شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش کچھ لوگوں کی شناخت کی ہے مزید تفتیش کے لیے عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دے۔

ایس ایس پی مفخر عدیل کے وکیل آفتاب باجواہ نے اپنے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد اور، من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہ پولیس نے قتل کی دفعات لگائی ہیں لیکن اس کو کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔ایس پی پی مفخر عدیل کے والد بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بیٹے سے ملاقات کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کیا ،مفخر عدیل کے والد کا کہنا تھا کہ کہانیاں بنائیں جارہی ہیں امید ہے انصاف ہوگا ۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…