جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کرونا وائرس، وفاقی حکومت سے دو ماہ کے بجلی و گیس کے بل نہ لینے کی اپیل کر دی گئی

datetime 20  مارچ‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت سے 2ماہ کے بجلی وگیس بل نہ لینے پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت نے وفاق سے عوامی ریلیف کے لیے اپیل کردی ہے۔

سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شہریوں سے2ماہ کیبجلی وگیس بل نہ لینے پرغورکرے اور شہریوں سے 2ماہ 300یونٹ بجلی کے بلزنہ لے۔اسماعیل راہو نے حکومت سے1000 روپے تک کے گیس بل بھی وصول نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری گھروں تک محدود ہیں، کاروبار بند ہیں، ریلیف ملناچاہئے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چھوٹے کاروباری، ملازمین، مزدور کاگزر مشکل وقت سے ہو رہا ہے، خان صاحب بھلے سندھ کوکوئی فنڈنہ دیں مگرعوام کوتوریلیف دیں، وفاقی حکومت پنجاب، بلوچستان، کے پی تک محدود نہ رہے۔خیال رہے کرونا وائرس کے پھیلائو روکنے کیلئے صوبائی حکومتوں نے شہریوں کوگھروں تک محدود رکھنے کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں ، شادی بیاہ کے اجتماع سمیت دیگراجتماعات پرپابندی لگادی گئی ہے۔بازار اور مارکیٹس بھی بند ہیں جبکہ ریسٹورنٹس میں لوگوں کوکھانادینے پر پابندی ہے ، ہوم ڈیلیوری اورٹیک اوے کی اجازت ہے اور سندھ میں انٹرسٹی اور بین الصوبائی بس سروس مکمل بند ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…