لاہور(این این آئی) وزارت ریلوے نے کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر مزید چوبیس ریل گاڑیاں بند کرنے کااعلان کردیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث ریلوے نے چونتیس ٹرینوں کو مکمل طورپر بند کر دیاہے۔چونتیس ٹرینیں بند ہونے سے دو لاکھ مسافروں کی تعداد کم ہوکر ایک لاکھ ساٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ایک سو چونتیس سے کم کرکیایک سو ٹرینیں ٹریک پر چلا کریں گی۔بارہ سے پندرہ
ٹرینیں فریٹ کی چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ انہوںنے کہاکہ مسافر منزل مقصود پر جانے کیلئے بند ہونے والی ٹرینوں کے بجائے کسی بھی ٹرین سیواپس جا سکتے ہیں یا ٹکٹیں ری فنڈ کروا سکتے ہیں۔اب تک ریلوے نیبند ہونے والی ٹرینوں کے آٹھ کروڑ روپے ری فنڈ کر دئیے ہیں۔ریلوے نے اسٹیشنوں پر کرونا وائرس سے بچنے کیلئے صفائی کے انتظامات کر دئیے ہیں مسافروں کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں۔