بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’کرونا وائرس سے بچائو کیلئے خصوصی پیغام جاری ‘‘ کرونا وائرس کا مکمل اور واحد علاج صوبائی حکومت نے بتا دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے ایک بار پھر عوام سے سماجی رابطے محدود کرنے کی درخواست کی ہے۔حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لوگ 14 دن خود کو آئسولیشن میں رکھ کر اپنے اہل خانہ اور دیگر لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کی لاپرواہی سے اس کی پوری فیملی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی کیونکہ متاثرہ شخص نے اپنے سماجی رابطے منسوخ نہیں

کیے تھے، محفلوں میں جاتا رہا اورمارکیٹوں میں بھی گھومتا رہا۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ احتیاط نہ برتنے سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے اسی لیے سندھ حکومت پہلے روز سے عوام کو سماجی رابطے محدود کرنے کی درخواست کر رہی ہے کیونکہ کورونا سے لڑنے کا واحد حل آئسولیشن ہی ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…