پتوکی (این این آئی )پتوکی اوباش شبیر نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ 24 سالہ سکو ل ٹیچر کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ صدر پتوکی نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا تاحال مرکزی ملزم گر فتار نہ ہو سکا۔متاثرہ خاندان نے احتجاج کر تے ہو ئے
آئی جی پو لیس پنجاب سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے علاقے لبانہ چک 37 پتوکی کے رہائشی شوکت علی کی 24 سالہ ہمشیرہ عمرانہ بی بی جو کہ چک نمبر 37 کے پرائیویٹ سکول برائیٹ فیوچر آئیڈیل سکول میں سکول ٹیچر ہے چھٹی کے بعد گھر واپس آرہی تھی کہ ٹھینگ موڑ کے رہائشی ملزم شبیر ولد بشیر قوم میو نے اپنے دو کس ساتھیوں کے ہمراہ 24 سالہ عمرانہ بی بی کو راستہ میں روک کر زبردستی اسلحہ کے زور پر کار میں بٹھا کر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گے جہاں پر مرکزی ملزم شبیر نے زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگے تھانہ صدر پتوکی نے لڑکی کے بھائی کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزم گر فتار نہ ہو سکا جس پر متاثرہ خاندان نے احتجاج کر تے ہو ئے فوری ملزمان کو گر فتاری کا مطالبہ کیا ہے۔