اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

کس غیر ملکی کرکٹر میں کوروناوائرس کی علامات تھیں ؟ پی ایس ایل ملتوی کرنے کی اصل وجہ تو اب سامنےآئی

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا،دوسری جانب کمنٹیٹر رمیز راجہ نے غیر ملکی کھلاڑی ” ایلیکس ہیلز “ کے حوالے سے بڑا انکشاف بھی کر دیا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس  فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے کہ محتاط انداز سے فیصلہ کیا گیاہے ، خبر یں تھیں کہ ایلیکس ہیلز کو کورونا وائرس کی علامات تھیں ، ان کا ٹیسٹ ہو

رہاہے جبکہ ہمارے تمام براڈ کاسٹرز کے بھی دوگھنٹے کے بعد ٹیسٹ ہونے ہیں ۔واضح رہے ایلیکس ہیلز کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین تھے جو کہ وطن واپس جا چکے ہیں جہاں و ہ اس وقت آئی سو لیشن میں ہیں ۔دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پریس کانفرنس کےد وران بھی اس بات سے پردہ اٹھایا کہ پی ایس ایل میں شامل ایک کھلاڑی میں کرونا وائرس کی علامات پائی گئیں لیکن اب وہ اپنے ملک جا چکے ہیں لیکن انہوں نے اس غیر ملکی کھلاڑی کا نام نہیں بتایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…