کراچی (این این آئی) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جمعرات کو بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 158.58روپے اور اوپن مارکیٹ میں158.50روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی
قیمت خرید23پیسے کے اضافے سے158.42روپے سے بڑھ کر158.65روپے اور قیمت فروخت158.62روپے سے بڑھ کر158.85روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے157روپے سے بڑھ کر157.50روپے اورقیمت فروخت158روپے سے بڑھ کر158.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید174.50روپے سے گھٹ کر173.50روپے اورقیمت فروخت176.50روپے سے گھٹ کر176روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199روپے سے گھٹ کر198روپے اورقیمت فروخت202روپے سے گھٹ کر201.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے اورقیمت فروخت41.30روپے مستحکم رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42روپے سے بڑھ کر42.10روپے اورقیمت فروخت42.30روپے سے بڑھ کر42.40روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے اور22.50روپے مستحکم رہی ۔