نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گہرے سمندروں اور ان میں پائی جانے والی آبی حیات کا تحفظ کے بارے ایک ایسے نئے عالمی معاہدے کی تیاری پر کام شروع کردیا نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے رکن 193ملکوں نے متفقہ طور پر اس قرارداد پر منظوری دی۔ اس قرارداد کے مسودے کے مطابق اس مجوزہ عالمی معاہدے کے تحت ایسے رہنما اصول واضح کیے جانے چاہئیں جن کا اطلاق کسی بھی ملک کی قومی سمندری حدود سے باہر بین الاقوامی سمندری علاقوں پر ہو سکے۔ رپورٹوں کے مطابق اس مسودے میں جنرل اسمبلی نے اس امر کی منظوری بھی دے دی ہے کہ ابتدائی تیاریوں کے لیے اسمبلی کی ایک بین الاقوامی کمیٹی کے اجلاس 2016ءاور2017ءمیں ہوں گے اسمبلی کے فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ کی رکن193 ریاستیں یہ فیصلہ2018ءمیں کریں گی کہ وہ باضابطہ عالمی مذاکراتی کانفرنس کب ہونی چاہیے، جس میں اس نئے عالمی معاہدے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔