اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی بے قدری جاری، 6 ماہ بعد ڈالر 158 روپے سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں 85 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 158 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
واضح رہے ڈالر 3 دن میں 4 روپے 5 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار 295 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔یاد رہے عالمی سطح پر کرونا وائرس کے سبب کچھ عرصے سے معیشت تنزلی کا شکار ہے۔