منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’مراد سعید کی چیخوں سے عمران کو تکلیف کا پتہ چلتا ہے ‘‘ وفاقی وزیر کے نانا کو سوات سے کیوں نکالا گیا تھا ؟پیپلز پارٹی رہنما قادر پٹیل کا وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل ، کیا کچھ کہہ دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رہنما پیپلز پارٹی ، ممبر قومی اسمبلی ، قادر پٹیل نے کہاہے کہ مراد سعید کی چیخوں سے عمران کو تکلیف کا پتہ چلتا ہے ۔ ایک بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ بلاول بھٹو زداری کا بیانیہ سلیکٹڈ کو چبھ رہا ہے ،آصف علی زرداری سیاسی شعور کی درسگاہ ہیں ۔ قادر پٹیل نے کہاکہ مراد سعید بتائیں ان کے نانا کو سوات سے کیوں نکالا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ مراد سعید جیسے بے نامی افراد

سیاست میں بھرتی کیئے گئے ہیں ۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ فرزند زرداری کو جو پرچی تھمائی گئی وہ انہوں نے بلا سوچے سمجھے لاہور میں پڑھ ڈالی۔ ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین کی زبان سے ادا ہونے والا ایک ایک لفظ خود انکی اپنی جماعت کی سیاست پر چارج شیٹ تھا، روزاول سے کہہ رہے ہیں کہ حادثاتی چیئرمین کو جمہوریت کا جو سبق پڑھایا گیا اسکا نصاب زرداری صاحب نے تحریر کیا۔مراد سعید نے کہاکہ فرزند زرداری کرپشن اور لوٹ مار کو بنیادی حق تصور کرتے ہیں، حادثاتی چیئرمین کا ایمان ہے کہ وہی ملک جمہوری کہلانے کا حقدار ہے جس میں ڈاکے ڈالنے کی کھلی چھوٹ دی جائے۔مراد سعید نے کہاکہ فرزند زرداری کے مطابق جس ملک میں حکومت جیبیں کاٹنے کی بجائے عوام کی بہبود کیلئے سرتوڑ کوششیں کرنے لگے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔مراد سعید نے کہاکہ حادثاتی چیئرمین کی نگاہ میں کسی قوم کی ترقی کا معیار انکے لیڈروں کے جعلی اکاؤنٹس اور ان میں ٹی ٹیز کے ذریعے منتقل کی جانے والے چوری کے پیسے کی مقدار سے لگایا جاتا ہے، فرزند زرداری کی نظر میں آئین کی بالادستی بانٹ کر کھانے اور اپنی باری پر مال بنانے کا نام ہے، حادثاتی چیئرمین کا ایمان ہے کی حکمران ہونے کیلئے سینے پر بے بہا کرپشن کا تمغہ سجاہونا چاہئیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فرزند زرداری بی بی سے انصاف میں سنجیدہ ہوتے تو اپنے والد سے سوال پوچھتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…