جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

نیب انکوائری میں ہمیں ادھیڑا جا رہا ہے، پائپ بچھا دیں گے تو کیا اس میں ہوا دیں گے؟ چیئرپرسن اوگرا کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 9  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے کہاہے کہ نیب انکوائری میں ہمیں ادھیڑا جا رہا ہے، کہتے ہیں مزید کنکشن دینے کی اجازت دیں، پائپ بچھا دیں گے تو کیا اس میں ہوا دیں گے؟ گیس چھوڑیں ہمارے پاس تو اتنا پانی بھی نہیں کہ ان پائپ لائنز سے ترسیل کرسکیں۔ پیر کو شاہد احمد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا

جس میں حکام ایس این جی پی ایل نے بتایاکہ سوئی ناردرن کے اوگرا کیساتھ تین بڑے ایشوز ہیں، کنکشن کا کوٹہ، کرک میں ریجنل آفس کا قیام اور بجٹ کے مسائل درپیش ہیں۔چیئر پرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے کہاکہ اتھارٹی نے 1 لاکھ 25 ہزار نئے کنکشنز کا کوٹہ دے دیا ہے۔ سوئی ناردرن حکام نے کہا کہ کنکشنز تو دے دئیے لیکن ہمیں بجٹ نہیں دیا گیا، اوگرا کہتا ہے کہ لاسز ساڑھے 4 فیصد سے زیادہ ہوئے تو کمپنی کے منافع سے کٹوتی کریں گے۔سوئی ناردرن حکام نے کہاکہ مختلف وجوہات کی وجہ سے کمپنی کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، اس وقت صارفین کو 155 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے، مالی حالت بہتر نہ ہوئی تو کمپنی بیٹھ جائے گی۔ عظمیٰ عادل نے کہاکہ اوگرا نے لاسز کی حد 7.6 فیصد تک کر دی ہے، وزیر اعظم آفس سے کہا گیا ہے کہ لاسز کی حد 4 فیصد کر دیں۔ چیئرپرسن اوگرا نے کہاکہ کوئی فورم ان کو لاسز کا اضافی کوٹہ نہیں دیگا،نیب انکوائری میں ہمیں ادھیڑا جا رہا ہے۔عظمیٰ عادل نے کہاکہ دونوں کمپنیوں کے لاسز کی موجودہ شرح 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ طالب نکئی نے کہاکہ نواز دور میں اتنے زیادہ کنکشن کیوں دئیے گئے، کیا اس وقت گیس کی قلت نہیں تھی؟ ۔ ایم ڈی سوئی ناردرن نے کہاکہ یہ کمپنی کی نہیں حکومت کی پالیسی تھی، اس وقت ملک میں گیس کی بھی قلت ہے۔ چیئر پرسن اوگرانے کہا کہ یہ کہتے ہیں مزید کنکشن دینے کی اجازت دیں، پائپ بچھا دیں گے تو کیا اس میں ہوا دیں گے؟ گیس چھوڑیں ہمارے پاس تو اتنا پانی بھی نہیں کہ ان پائپ لائنز سے ترسیل کرسکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…