جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خلیل الرحمان نے عورت کی تذلیل کو معمول بنا لیا ہے،احساس محرومی کا شکار ہیں، اپنے منہ سے کیا کہہ چکے ہیں؟ صوفیہ احمد نے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان نے عورت کی تذلیل کو معمول بنا لیا ہے اور انہوں نے اس کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، ابھی ان کے ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ میں خواتین کے حوالے سے لکھے گئے کردار پر تنقید جاری تھی کہ انہوں نے ٹی وی پرایک خاتون کے خلاف انتہائی نا مناسب زبان استعمال کر ڈالی۔

ایک انٹر ویو میں صوفیہ احمد نے کہا کہ ”چھید تو بولے چھاننی بھی بولے جس میں سو سو چھید ہوں“،جو شخص ساری زندگی اپنے ڈرامے کی کاسٹنگ کرتے ہوئے ذاتی مفاد کو مد نظر رکھتا ہو اس سے آپ کس طرح اچھائی کی توقع کر سکتے ہیں۔ خلیل الرحمان قمر خود اپنے منہ سے کہہ چکے ہیں میں نے ایک لوری لکھی ہے جو سچی نہیں ہے کیونکہ میں اپنے ماں باپ کی آنکھوں کاتارا نہیں تھا۔ جو شخص اپنے ماں باپ کا تارا نہیں ہو سکتا وہ دوسروں کی آنکھوں کا تارا کیسے ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت، ماہرہ خان اورریشم نے ان کے لئے جو اظہار کیا ہے میں اس کی مکمل تائید کرتی ہوں۔ خلیل الرحمان احساس محرومی کا شکارہے اور ایسے شخص کیلئے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…