ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

میرا جسم میری مرضی کے الفاظ شرک ہیں ،مرد پینٹ شرٹ والی سے خاتون سے زیادہ پردہ کرنے والی خاتون کو گھورتے ہیں، رابی پیرزادہ نے مرد و عورت بارے حیران کن بات کر دی

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شوبز کو خیبر باد کہنے والی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میرا یہ سوال ہے کہ میرا جسم میری مرضی جیسے بے ہودہ اور غلیظ سلوگن پر بحث کو کیوں آگے بڑھایا جارہا ہے ، میرا جسم میری مرضی کے الفاظ شرک ہیں ۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا جسم اس کی مرضی کیسے ہو سکتا ہے ، جس شخص کی آنکھ خراب ہے کیا وہ اسے خود ٹھیک کر لے گا ،

اگر کسی کو کینسر ہے تو کیا وہ اسے اپنے جسم سے نکال سکتا ہے ، ہم کس شکل کے پیدا ہوںگے ، ہمارا رنگ ،قدراورخون کا گروپ کیا ہوگا ہمیں اس کا علم ہوتا ہے ، یہاں تک کہ ہم اپنا نام اپنی مرضی سے نہیں رکھ سکتے تو پھر میرا جسم میری مرضی کیسے ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں تسلیم کرتی ہوں عورتوں پر ظلم ہوتا ہے ،میں مردوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے کب سنا ہے کہ کبھی کسی مرد کو ریپ کر کے قتل کرکے پھینک دیاگیا ہو، سسرال والوں نے داماد کو زندہ جلا دیا ہو،عورتوں کو ہراساں کیا جاتا ہے ، میں سوچتی تھی کہ شاید پینٹ شرٹ والی کو ہراساںکیا جاتا ہوگا لیکن مرد پینٹ شرٹ سے زیادہ جس نے نقاب کیا ہوتا ہے عبایا پہنا ہوتا ہے اسے گھورتے ہیں ،انہیں معلوم ہے کہ اس نے پلٹ کر جواب نہیں دینا جبکہ پینٹ والی نے پلٹ کر سنا دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ٹھیک ہے لیکن اس کا سلوگن ٹھیک نہیں ، میر اجسم میری مرضی نہیں ،اگر آپ نے عورتوں کے حقوق کے بارے میں بات کرنی ہے تو عورت کی تعلیم کے حقوق کے بارے میں بات کریں ، عورت کو اللہ تعالیٰ نے اتنا بڑا مقام دیا ہے کہ اس کے پیروں تلے جنت رکھ دی ، بھائی اپنی بہنوں کا تحفظ کرتے ہیں ، اللہ کہتا ہے کہ اگر میرے بعد کسی کو سجدے کا حق ہوتا ہے وہ شوہر کو ہوتا ، ہمیں اس رشتے کی عزت کرنی چاہیے ۔ مجھے دکھ ہوتا ہے جو عورتیں اپنے شوہر سے زبان درازی کرتی ہیں اور مجھے ان پر زیادہ دکھ ہوتا ہے جو مرد اپنی بیویوں کو غلیظ گالیاں دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میری درخواست ہے کہ لوگوں سے نفرت نہ کریں کیونکہ آپ پیچھے مڑ کر دیکھیںکتنے لوگ تھے جو آج آپ کے ساتھ نہیں اور دنیا سے چلے گئے ہیں ، صلہ رحمی کریں ہم سب نے مر جاناہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…