ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے نام پر درختوں کی کٹائی ، پیش نہ ہونے پرکیوں نہ ڈی جی پی ایچ اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں، عدالت کے ریمارکس

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے نام پر درختوں کی کٹائی کے خلاف دائر درخواست پر ٹرین کیلئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے سے روکنے کے حکم امتناعی میں 6مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ افسرقوانین سے آگاہ ہیں پھربھی کمروں میں بیٹھ کردرخت کاٹنے کاحکم دے کر قانون کونظراندازکرتے ہیں ۔ فاضل عدالت نے ڈی جی پی ایچ کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پیش نہ ہونے پرکیوں نہ ڈی جی پی ایچ اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جائیں۔ دوران سماعت محکمہ ماحولیات کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے بلااجازت درخت کاٹنے پرلاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کوشوکاز نوٹس بھجوا دیا ہے ،قانونی طریق کار نظر انداز کرنے پرمحکمہ جنگلات اور پی ایچ اے کوبھی شوکاز بھجوا گیا ہے ۔ چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے تینوں محکموں کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے محکمہ ماحولیات کے پاس پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 6مارچ تک ملتوی کر دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…