ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

امریکا میں جاری نسل پرستی پرتشویش ہے ،اوبامہ

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) افریقی نژاد عیسائیوں کے چرچ پر گذشتہ دنوں ہونے والے حملے میں 9 افراد کی ہلاکت پر امریکی صدر باراک اوباما نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں جاری نسل پرستی کو امریکی معاشرے پر بد نما داغ قرار دیا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی پولیس گذشتہ روز چرچ پر ہونے والے حملے کو ’ہیٹ کرائم‘ یا ’نفرت انگیز جرم‘ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔امریکی صدر نے سان فرانسسکو میں ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ ’حملہ آور کے عزائم ہمیں نسل پرستی کی یاد دلاتے ہیں جو ہمارے معاشرے پر بدستور ایک داغ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنی ہوگی۔‘براک اوباما نے کہا کہ ’ہم نے اس سلسلے میں بہت کامیابی حاصل کی ہے تاہم ہمیں چوکس رہنا ہوگا کیونکہ یہ اب بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ نسل پرستی امریکا کی نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر بھر رہی ہے اور اس سے ہماری جمہوری اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔براک اوباما نے ملک میں اسلحہ رکھنے کے قانون پر دوبارہ بحث شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں عوامی رائے کو مدِنظر رکھے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…