اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت میں کرونا وائرس بے قابو ہو گیا ۔ مریضوں کی تعداد 56ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کویتی ادارہ صحت نے بیان جاری کیا ہے کہ گزشتہ دو روز قبل کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 46تھی تاہم اس میں 10کا مزید اضافہ ہوا جو کہ آج 56ہو گئی ہے ۔ وزارت صحت کے ترجمان نے قومی ٹی وی چینل پر ایک نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ
مقامی اور غیر ملکی باشندوں پر زور دیا گیا ہے کہ تقریبات سے گریز کریں اور مکمل حفاظتی تدابیر اپناہیںتاکہ اس خطرناک وائرس کے پھیلائو روکا جائے ۔ واضح رہے کہ کویت میں چند روز قبل تک کرونا وائر س کا کوئی سنگل مریض نہیں تھا۔ پھر اچانک چند مریض سامنے آنے کی دیر تھی کہ اب اس مرض کے متاثرین کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔