کراچی (سی پی پی ) گزشتہ ماہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی آئی، ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح فروری 2019ء کے مقابلے میں بارہ اعشاریہ چار فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں 13 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ چینی 8، پھل 4 اور دالیں 2 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ ایک ماہ کے
دوران ٹماٹر 60 فیصد، انڈے 26 فیصد سستے ہوئے۔ایل پی جی اور بجلی 13، سبزیاں 11 اور آٹا 5 فیصد سستا ہوا۔ ایک سال میں گیس چارجز میں 55 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 51، مکھن 43، چینی 37، گھی 34، فیصد مہنگا ہوا۔ موٹر فیول 27، دال چنا 24 اور دال مسور 22 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں ٹماٹر 61، انڈے 10 اور بجلی کے نرخ 4 فیصد سستے ہوئے۔