اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

افغان عوام کیلئے یہ ایک تاریخی دن ہے،اٹھارہ سال کی طویل خون ریزی کے بعد جنگ بندی خوشی کا پیغام ہے،اسفند یار ولی خان کا خصوصی پیغام

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں معاہدے پر دستخط ہونے پر افغان عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نقطہ آغاز ہے، امید ہے اس معاہدے کے بعد افغانستان کی سرزمین پر جاری طویل جنگ کا خاتمہ ہوجائیگا۔ ولی باغ چارسدہ سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ افغان عوام کیلئے یہ ایک تاریخ دن ہے،

اٹھارہ سال کی طویل خون ریزی کے بعد جنگ بندی اور امن کی جانب ایک مثبت قدم پورے خطے اور بالخصوص افغان عوام کیلئے خوشی کا پیغام ہے کیونکہ اس دن کیلئے افغان عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، لاکھوں افغان مہاجرین بے گھر ہوئے، ہزاروں نے جانوں کی قربانیاں دی اور آج نئی نسل کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ پرامن افغانستان اب خواب نہیں حقیقت بن چکا ہے۔ امن معاہدے کے بارے میں اے این پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ القاعدہ، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں پر پابندی خوش آئند اقدام ہے، امن معاہدے سے افغانستان اور پورے خطے کے مستقبل کو پرامن بنایا جاسکتا ہے جس کے لئے پاکستان سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے کے بعد فریقین جنگ بندی کو مستقل شکل دینے کو یقینی بنائیں گے۔امن کی خاطر اب کسی بھی غلطی کی گنجائش موجود نہیں اور امید ہے کہ پہلے کی گئی غلطیوں کو نہیں دہرایا جائیگا کیونکہ اگر اس بار پھر جنگ چھڑ گئی تو نقصانات انتہائی خطرناک ہوں گے۔ اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان معاہدے کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات خوش آئند ہے کیونکہ ڈاکٹر اشرف غنی کی قیادت میں افغان عوام نے ایک جمہوری طریقے سے اپنے سربراہ کا انتخاب کرلیا ہے۔انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز اور اس معاہدے کیلئے مثبت کوششیں کرنیوالی تمام قوتوں کو مبارکبا ددیتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے پارلیمانی قرارداد کی روشنی میں ”افغان لِڈ، افغان اونڈ“ مذاکرات کی حمایت کی ہے اور آج افغان حکومت کو طالبان کے ساتھ ایک میزپر بٹھانے سے ہی افغانستان کے مستقبل کو پرامن بنایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…