اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس سے حفاظت اور عافیت کیلئے سوشل میڈیا پر دعا شیئر کردی

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس سے حفاظت اور عافیت کے لیے سوشل میڈیا پر دعا شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بطور مسلمان کورونا وائرس سے حفاظت کی دعا پڑھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا عزم ہے کہ ’کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے جبکہ کورونا سے متعلق صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ باقی امراض کی طرح کورونا وائرس کو بھی شکست دیں گے، کوئٹہ، لاہور،اسلام آباد اور کراچی میں کورونا کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے 98 فیصدسے زائد مریض صحت مند ہوجاتے ہیں، یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج ہے، خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ کورونا وائرس تشویش اور پریشانی کی بات نہیں، بطور مسلمان کورونا وائرس سے حفاظت کی دعا پڑھنی چاہیے، حفاظتی تدابیر اختیار کرنا خصوصاً صفائی کا اہتمام لازم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…