اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آ گئی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) صوبہ سندھ میں روہڑی ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی ریلوے پھاٹک پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی۔ریسکیو حکام کے مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافروں سے بھری بس کراچی سے راولپنڈی جانیوالے پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی، واقعے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ریسکیو ورکرز کے مطابق اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک جام ہونے کے باعث ڈرائیور بس کو لنک روڈ پر لے آیا تھا، جہاں ریلوے پھاٹک ہر وقت کھلا رہتا ہے، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 جنوری کو سندھ کے شہر خیرپور میں واری گوٹھ کے مقام پر برنس ایکسپریس کی 6 بوگیاں ٹریک سے اترگئی تھیں۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے حادثے کے باعث 500 میٹر تک ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…