اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ایسا واقعہ جس کی گونج بھارت کو اب تک سنائی دیتی ہے، کل پوری دنیا کا میڈیا سکرینوں پر کیا چلانے والا ہے؟مودی کے پیسنے چھوٹ گئے

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت اور پاک فضائیہ کی طرف سے غیر ملکی میڈیا کو اس مقام کا دورہ کرایا گیا جہاں بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستان کی حدود میں گرے تھے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے گرنے کے مقام کا دورہ کرایا گیا۔ ہورا گاؤں میں ایریا آپریشن کمانڈر نے میڈیا ٹیم کو گزشتہ سال 27 فروری کو ہونے والے واقعہ پر بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق بھمبھر سیکٹر میں میڈیا ٹیم کو مذکورہ جگہ لے جایا گیا۔ اس موقع پر ابھی نندن کو پکڑنے والے سویلین اور فوجی اہلکاروں سے بھی ملاقات کرائی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سٹینڈ آف کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 27 فروری جمعرات کو پاک فضائیہ کے تاریخی کارنامے کی یاد میں سرپرائز ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔سرپرائز ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حوالے سے ایک نغمہ بھی جاری کر دیا، اللہ اکبر کے نام سے جاری نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے جس نے ہر قسم کی مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ 27 فروری 2019 ء کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو تاریخی سرپرائز دے کر اس کا گھمنڈ خاک میں ملایا۔ پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو تباہ اور پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زندہ گرفتار کیا۔ آپریشن سوفٹ ریٹورٹ کی تاریخی کامیابی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے اور بھارت 27 فروری کو ہونے والی سبکی کبھی نہیں بھول سکے گا۔ پاک فضائیہ کی تاریخ میں 27 فروری ایک ناقابل فراموش دن کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اسی روز دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا طیارہ آزادکشمیر کے حوراں گاؤں میں گرایا گیا وہاں ایک یادگار تعمیر کی گئی۔ یادگار ہمیشہ یاد دلاتی رہے گی کہ دفاع وطن کیلئے عوام اور افواج پاکستان ہمہ وقت تیار ہیں۔ یہ یادگار ہماری مسلح افواج اور عوام کے حوصلوں کی درخشاں ستارہ ہے۔ پاکستانی فوج نے نہ صرف سرحدوں کا دفاع کیا بلکہ عالمی قوانین کے مطابق ابھی نندن کو مقامی آبادی کے غیض وغضب سے بھی بچایا۔ اس دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایوی ایشن آرٹس کی نمائش کا انعقاد کیا جس میں نوجوان آرٹسٹس کے فن پارے رکھے گئے۔ مشہور ایوی ایشن آرٹسٹ گروپ کیپٹن ریٹائرڈ حسینی کے فن پارے بھی رکھے گئے۔واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا اس واقعہ کو کل نشر کرے گا جس سے بھارت کو مزید سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا اس صورتحال سے مودی کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…