جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مصرکے سابق صدر حسنی مبارک کی نماز جنازہ ادا، پڑھئے ان کے فوجی کیئرئیر سے سیاست تک کا سفر

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی نماز جنازہ  ادا کر دی گئی ،حسنی مبارک علالت کے باعث 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک کا 30 سالہ دور صدارت 2011 میں پْر تشدد عوامی مظاہروں کے بعد اختتام پذیر ہوا تھا اور اس دوران ہلاک ہونے والے 239 مظاہرین کے قتل کے الزام میں سابق صدر کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔حسنی مبارک ٹرائل کا سامنا کرنے والے پہلے عرب لیڈر تھے۔

حسنی مبارک 60 کی دہائی میں ملک کی فضائیہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور بعد ازاں مصر فضائیہ کے کمانڈر بھی رہے۔ فوجی کیریئرکے بعد سیاست میں بھی کامیاب سفر کا آغاز کیا 1975 سے 1981 تک ملک کے نائب صدر بھی رہے۔حسنی مبارک 1981 سے 1982 کے دوران وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے جب کہ اس کے وقت کے صدر انور سادات کے قاتلانہ حملے میں مارے جانے کے بعد ملک کے پچاسویں صدر مقرر ہوئے اور 30 سال تک اس عہدے پر کام کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…