جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

والد اپنے بچے کا قاتل نکلا، لاش کے پوسٹمارٹم کیلئے قبرکشائی ، افسوسناک انکشافات

datetime 25  فروری‬‮  2020 |

بنوں (آن لائن)  والد بچے کے قتل کا مجرم والد نکلا ، پولیس نے قاتل کر گرفتار کرکے لاش کی پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کر لی ، بنوں میں 11 سالہ بچے کی قتل کا ڈراپ سین ہوگیا مجسٹریٹ کے حکم پر قبرکشائی بھی کی گئی،  21  فروری  جامن روڈ میں گیارہ سالہ عدنان کے قتل کا واقعہ رونما ہوا  تھا جسے رات کی تاریکی میں صدیق قبرستان میں دفنایا گیا تھا پولیس نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی مدعیت میں

مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کی کہ اور والد کامران ہی قتل کے مجرم نکلے ، جسے گرفتار کر لیا بچے کے والد نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا پولیس نے مجسٹریٹ کے حکم پر مقتول کی قبرکشائی کی گئی اور لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کرائی گئی پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کردی مقتول کی والدہ نے بتایا کہ میرا شوہر ایک سرکش انسان ہے  اور گزشتہ  دس بارہ سال سے ہم پر مظالم کررہا ہے اس دن بغیر کوئی وجہ بتائے اپنے بیٹے عدنان کو کمرے میں لے کر منہ پر تکیہ رکھا اور فائرنگ کردی جبکہ مجھ پر بھی پستول تھان کر خاموشی اختیار کرنے پر زور دیا اُنہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد مجھے بھی حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا میرے شوہر کو رہانہ کیا جائے کیونکہ میرے شوہر سے باقی خاندان والوں کو جان سے خطرہ جس نے باقاعدہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…