اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اس معاملے میں بنی گالہ والوں نے نا تجربہ کاری ظاہر کی ہے، سندھ حکومت نے وفاق کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) سندھ حکومت نے پیاز بیرون ملک برآمد کرنے پر وفاق کے پابندی لگانے والے فیصلے کو مسترد کردیا.وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ پیاز بیرون ملک برآمد کرنے پر پابندی لگانا مزدور اور زراعت دشمن پالیسی ہے,

وفاق سے پیاز بیرون ممالک برآمد کرنے پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں.انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالا والوں نے پیاز کے ایکسپورٹ پرپابندی لگا کر اپنی ناتجربیکاری ظاہر کی ہے,وفاق نے ایران سے ٹماٹر منگواکر ملکی خزانے اور کاشتکاروں کو بڑا نقصان پہنچایا ہے، ٹماٹر ایران سے منگوانے سے اب یہاں کے ٹماٹر 20 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں. اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ یوکرین سے منگوائی گئی گندم چارماہ میں کراچی بندرگاہ پہنچے گی جو اب کسی کام کی نہیں، کیوں کہ اب سندھ کی گندم مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی، میرپورخاص اور دیگر اضلاع میں گندم کی فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہے.انہوں نے مزید کہا کہ باہر سے گندم منگوانے سے سندھ کی گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم ہوجائے گی، وفاق اہم فیصلے کرنے سے پہلے ہوم ورک کرلیا کرے، فیصلوں کے بعد یوٹرن لے لیا جاتاہے,عمران خان سے ملک نہیں چل سکتا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…